وکلاء کا 72گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم، سندھ پنجاب باڈر کا زمینی راستے بند کرینگے، عامر نواز وڑائچ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت کی جانب سے 6 کینال اور پیکا ایکٹ کیخلاف وکلاء کا 72گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم

کل 17اپریل کو سٹی کورٹ کراچی سے کراچی بار کے صدر عامر ورائچ کی قیادت میں صبح گیارہ بجے دھرنے کیلئے روانگی کا اعلان

کراچی سے نکلنے والے قافلہ کا حیدرآباد بار کے وکلاء پالاری ہوٹل بائی پاس پر استقبال کرینگے اور استقبال کے بعد حیدرآباد بار کہ وکلاء قافلہ میں شامل ہوکر دھرنے دینے کیلئے روانہ ہونگے

قافلہ میں نوشہرو، مورو، گمبٹ سمیت سندھ کے بار کے وکلاء شامل ہونگے

قافلہ سندھ پنجاب کی بارڈ ببرلو بائی پاس پر دھرنا دیکر سندھ پنجاب باڈر کا زمینی راستے بند کرینگے جو مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرنا جاری رہیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں