کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں
ملزم ارمغان کے خلاف 2019 سے 2025 کے دوران دہشت گردی اور منشیات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں ،ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتے تھے ،ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی ،
ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ، ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے سات اکاؤنٹ استعمال کررہا تھا ، ملزم ارمغان نے ان اکاوئنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں،
ملزم نے جنوری 2023 سے 23 ستمبر 2025 تک 15 کروڑ 50 لاکھ کی قیمتی گاڑیاں خریدیں ، ملزم ارمغان سے گیارہ کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد کی جاچکی ہیں ، ملزم ارمغان دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کررہا تھا ،
ایکسوڈس اور الیکٹرم نامی بٹ کوائن والٹ میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں ، ان وائلٹس کے پاسورڈ تک رسائی ابھی نہیں ہوسکی ہے ، ملزم سے بے نامی ٹرانزیکشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے ،
ملزم سے مزید ایک بلیک ریو گاڑی بھی برآمد کرنی ہے ، ملزم کا مزید 9 دن کا ریمانڈ دیا جائے ،


