لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لنک روڈ بلاک 9 اور 10 پر دکانداروں کی جانب کی گئی تجاوزات نے سڑک کو شدید تنگ کر دیا ہے، جس کے باعث ٹریفک جام اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق دکانوں نے 4 سے 6 فٹ تک غیرقانونی قبضہ کرکے 40 فٹ کی سڑک کو 20 فٹ تک محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے حکام سے فوری کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ختم کرنے، پیور بلاک ورک درست کرنے اور تھیلہ مافیا کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


