99

پاکپتن میں ’ستھرا پنجاب‘ مہم کا جائزہ

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ ہر گاؤں کی بروقت صفائی اور کچرے کی مناسب تلفی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت بخش ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے روزانہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی کہا کہ وہ کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں