صوابی(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے ایم-ون پر دریائے ہنڈ کے قریب ایک کار کے ٹرالر سے ٹکرانے کے خوفناک حادثے میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہو کر سامنے سے آئے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ زخمیوں کو فوری طور پر مردان کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ تھکاوٹ کی صورت میں سفر نہ کریں اور احتیاط برتیں۔


