پڑھی لکھی لڑکی کے قتل کا واقعہ سامنے آگیا

کسووال(ایچ آراین ڈبلیو) چیچہ وطنی کے علاقے میں پڑھی لکھی نوجوان لڑکی عتیقہ مظہر کو اس کے کزن علی رضا نے شادی کے انکار پر قتل کر دیا۔

واقعہ کے تین ماہ بعد یہ انکشاف ہوا کہ عتیقہ، جو ایم فل پاس کر چکی تھیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے درخواست دے چکی تھیں، کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل تھی۔

ڈی پی او کے نوٹس لینے کے بعد ملزم علی رضا اور دیگر ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں