کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) — کراچی میں گرفتار دو خاتون صحافیوں **فروا عسکری اور علیفیہ سہیل** کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان، کراچی ڈویژن کی فوری مداخلت کے بعد **باعزت طور پر رہا کر دیا گیا**۔
ہیومن رائٹس کونسل کے سربراہ **پریت جمن مہیشوری** اور وفد نے سول لائن تھانے کا دورہ کر کے ایس ایچ او سول لائن اور ایس ایچ او وومن سے ملاقات کی اور کیس پر تفصیلی بات چیت کی۔ تنظیم نے مؤقف پیش کیا کہ صحافی ملک کا اہم ستون ہیں اور ان کی گرفتاری تشویش کا باعث بنی ہے۔
رہائی کے بعد دونوں صحافی خواتین **عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر پہنچ گئی ہیں**۔ ہیومن رائٹس کونسل نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ اظہار کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنا کردار جاری رکھے گی۔
—


