سندھ افسر شاہی نے ترقیاتی بجٹ کا 67 فیصد اپنی عیاشیوں پر خرچ کر دیا، انکشاف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترقیاتی بجٹ 34 فیصد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 67 فیصد خرچ کئے جانے کا انکشاف، رواں مالی سال میں 4644 ترقیاتی منصوبوں پر 493 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں 249 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جو اصل رقم کا 40 فیصد ہے

8 ماہ میں 175 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ 243 ارب روپے باقی 4 ماہ میں خرچ کرنے ہیں

رواں مالی سال میں غیر ترقیاتی بجٹ 19 کھرب 12 ارب 35 کروڑ روپے تھا

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں 11 کھرب 48 ارب 4 کروڑ روپے خرچ کئے گئے

غیر ترقیاتی بجٹ میں تنخواہیں ، پنشن ، قرضوں پر سود کی ادائیگی ، ادویات ، مشینری کی خریداری شامل ہے

کراچی ؛ نئی گاڑیوں ، ایئر کنڈیشن ، ریفریجریٹر ، فرنیچر کی خریداری بھی غیر ترقیاتی بجٹ میں شامل

وزراء اور افسران کے علاج معالجہ ، سیر سپاٹوں ، گندم ، ادویات اور مشینری پر سبسڈی بھی غیر ترقیاتی اخراجات میں شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں