کورنگی میں لگنے والی آگ بجھائی نہیں جاسکی ہے، امریکی ماہرین کی خدمات حاصل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی میں لگنے والی آگ بجھائی نہیں جاسکی ہے، آگ لگنے اور گیس اخراج کے معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی مداخلت پر امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم نے امریکی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی ایل) کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ مقام کا مشترکہ دورہ کیا۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈرلنگ، کمپلیشن اور سیفٹی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے سائٹ کا جائزہ لیا، معائنے کے دوران آگ کی شدت میں کمی نہ آنے کا مشاہدہ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق گیس کے حجم کے باعث گڑھا مزید پھیل گیا ہے، گرم پانی کا اخراج جاری ہے، گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے ماہرین کی مشاورت جاری ہے۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیا کنواں کھودنے اور گیس کے منبع تک پہنچنے کا فیصلہ ماہرین کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں