نظامِ مصطفیٰ ﷺ ہی قوم کے مسائل کا حل ہے: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پریس کلب میں منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9/11 کے بعد اسلام کو مٹانے کی تمام عالمی سازشیں ناکام ہوئیں اور اسلام مزید پروان چڑھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام بحرانوں کا واحد حل نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ہے جو ملک کو عدل و امن کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کا اسوۂ حسنہ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تقریب میں ایم پی اے راشد خان، میئر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی کے بعد ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں