حیدرآباد میں ایم آر اور او پی وی مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زیر اہتمام شہباز ہال میں پولیو اور خسرہ روبیلا ویکسین مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین مemon مہمان خصوصی تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر پیر غلام حسین نے بتایا کہ یہ مہم 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں 6 ماہ سے 59 ماہ کے بچوں کو خسرہ روبیلا جبکہ 0 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خسرہ روبیلا کی ویکسینیشن گھر گھر نہیں ہوگی، بلکہ اسپتالوں اور ڈسپنسریوں پر مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی کی اطلاعات بھی دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں