ڈمپر ڈرائیور کو حوالے نہ کرنے پرلیاقت محسود کی وعدہ خلافی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں شارع فیصل پر ڈمپر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ڈمپر ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر نا صرف تیز رفتاری سے جا رہا تھا بلکہ ڈمپر کو ٹریفک پیٹرولنگ کار روکنے کی کوشش بھی کی گئی مگر ڈرائیور نے ڈمپر کو نہیں روکا اور فرار ہوگیا۔

صورتحال پر تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشنز کو فوری ہدایت کی گئی کہ وہ ڈمپر اور مجرم ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کریں تاکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کروا کر قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، بعد میں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے وہ ڈمپر اور ڈرائیور دونوں کو پیش نا کر سکے۔ نتیجتاً، گزشتہ رات ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں 142 ڈمپروں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے، 27 ڈمپروں کو ضبط کیا گیا، اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف 1965 کے موٹر وہیکلز آرڈیننس کی شقیں 99/113 کے تحت کارروائی کی گئی۔

یہ کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی جب تک کہ خلاف ورزی کرنے والا ڈمپٹر اور ڈرائیور پولیس کے حوالے نہ کر دئیے جائیں

ڈمپرایسوسی ایشنز کی وعدہ خلافی پر ٹریفک پولیس رات بھرآپریشن، 27 ڈمپرز ضبط 142 کے خلاف بھاری جرمانےکردیے، پیرمحمد شاہ
قانون کی خلاف ورزی پر ایک ڈرائیور کو گرفتار بھی کیا، پیرمحمد شاہ نے کہا کہ ملک کے قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا،

اپنا تبصرہ بھیجیں