پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس وافطار ڈنر7مارچ بروز جمعہ گلشن اقبال میں ہو گا

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس 7مارچ بروز جمعہ بعد نماز عصر صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال،پاکستان اسٹیل ملز سے ملازمین کی جبری رٹائرمنٹ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ریلیف مہم،جامعہ رحمانیہ طارق روڈ میں شہر اعتکاف میں سیکورٹی اور وزٹرز کے انتظامات کا پلان کا جائزہ اورکمیٹیاں تشکیل دیں جائیں گی۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ،ڈویثرنل قائدین،لیبر ونگ،ہیومن رائٹس ونگ،عوامی لائرفورم کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی تنظیمی صورتحال اور رفاقت مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں