کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین مہاجر قومی مومنٹ آفاق احمد نے کراچی میں آج ریلی نکالنے کے فیصلے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کوئی مسئلہ ہو عوام کو مشکلات ہو، کارکنان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی طرف نا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آپ سے خوفزدہ ہو ہوکردفعہ 144 لگائی ہے، ہمارا احتجاج ریکارڈ ہوگیا ہے میں کوئی تصادم نہیں چاہتا۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ تمام افراد میرے گھر آئیں مجھ سے ملیں۔
68


