ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید اور ایم کیو ایم کی سینیئر قیادت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں
مصطفی کمال نے کہا کہ کوئی بھی پختون ڈرائیور یہ سوچ کر نہیں گھر سے نکل رہا کہ آج لوگوں کو کچلنا ہے ، کوئی بھی مہاجر یہ سوچ کر گھر سے نہیں نکل رہا کہ آج ٹینکر جلانے ہیں، اس شہر میں جو حالات بن گئے ہیں یہ مزید بگڑے تو لوگ بنیادی مسائل بھول کر ان کی طرف لگ جائیں گے، ہماری نیت ٹھیک ہے اس انتظامی معاملے کو حل کرنا چاہئے

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید بھی آج ہم سے ملاقات کے لیے یہاں آئے ہیں ، یہ شہر بڑی زمہ داری کے ساتھ ٹیکس دیتا ہے ، 1980 کی دہائی میں کچھ واقعات کی بنیاد پر شہر کا منظر نامہ تبدیل ہوا

کراچی کے امن سے پاکستان کا استحکام جڑا ہے، ہمارے پروگراموں میں پہلے بھی شاہی سید صاحب آتے رہے ہیں ، اس شہر کو کسی طور پر بھی ماضی کے حالات کی جانب دھیکیلا نہیں جائے گا

شاہی سید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی مسئلہ ہے، سیاسی یا لسانی نہیں، کراچی کا مسئلہ بے روزگاری اور بد امنی ہے، سیاسی قیادت کو مسائل کے حل کے لئے مل کر بیٹھنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں