ڈینگی مریض کی موت: علاج میں غفلت کے الزام میں اسپتال کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) ڈینگی کے ایک مریض کی موت پر علاج میں غفلت برتنے کے الزام میں سول اسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے مطابق، نوجوان حسنین نامی مریض چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 22 اکتوبر کو انتقال کر گیا۔ والد عامر زرداری کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے بروقت علاج نہ کرنے کی وجہ سے ان کے بیٹے کی موت واقع ہوئی۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی معاونت سے تفتیش کرے۔ مقدمے میں اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں