کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے، اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جن رہنماؤں نے ڈمپرز جلانے کا حکم دیا، وہ اب کیوں چھپے ہوئے ہیں؟
اب اس شہر کو مزید یرغمال نہیں بنایا جا سکتا، حکومت کی جانب سے سب کے لیے واضح وارننگ ہے، اگر کسی کی املاک کو نقصان پہنچا تو سخت کارروائی کی جائے گی، ڈرائیورز کی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی مکمل معائنہ کیا جائے گا،
جو مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دور اب گزر چکا ہے، جنہوں نے پریس کانفرنس کی، وہ اپنے لوگوں کو چھڑوانے خود کیوں نہیں آئے؟ یہاں صرف عوام کو استعمال کیا جاتا ہے،


