راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین ججوں کی حکم عدولی ہوئی ہے اور پاکستان میں کسی کے اشارے پر فیصلے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ججز نے خود خط لکھ کر مداخلت کی شکایت کی ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی قائم کریں۔”
سہیل آفریدی نے زور دیا کہ جب ملک میں انصاف ہوگا تو عمران خان جیل سے باہر ہوں گے۔ ان کے واپس پہنچنے پر ان کے حامیوں اور یوٹیوبر کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔


