130

پاکستانی نژاد ریحان جلیل کی کمپنی کا 1.7 ارب ڈالر میں تاریخی حصول

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی نژاد ٹیک انٹرپرینیورریحان جلیل نےعالمی سطح پرنمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی کمپنی Securiti AI کو تقریباً 1.725 ارب ڈالر میں امریکی کمپنی Veeam Software کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ Securiti AI نے ڈیٹا سیکورٹی، پرائیویسی اور AI ٹرسٹ ماڈلز کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

معاہدے کے بعد ریحان جلیل Veeam میں ‘صدر برائے سیکورٹی اور AI’ کے اہم عہدے پر فائز ہوں گے۔ یہ کامیابی پاکستانی نوجوانوں کے لیے عالمی سطح پر کامیابی کی ایک روشن مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں