اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات میں تعطل برقرار ہے، جس کی بنیادی وجہ افغان وفد کا پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات کو مکمل طور پر تسلیم کرنے سے گریز بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان وفد کابل انتظامیہ سے ہدایات ملنے تک فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، حالانکہ وہ خود بھی پاکستان کے مطالبات کے درست ہونے کو تسلیم کرتے ہیں۔ میزبان ممالک بھی پاکستانی موقف کو معقول قرار دے چکے ہیں۔
پاکستانی وفد کا مؤقف مسلسل مضبوط اور واضح ہے کہ یہ مطالبات خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، تاہم کابل کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہ ملنے کے باعث مذاکرات میں کامیابی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔


