104

ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرچوہدری سرفراز سمیت چار افسران کوگرفتارکرلیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایجنسی (NCCIA) ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں کل لاہور کی ضلعی کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار افسران کی جانب سے معروف سینیئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے اپنے قانونی دفاع کے لیے میاں علی اشفاق کو وکیل مقرر کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں