کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل نوجوانوں کو شفاف طریقے سے روزگار فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کو ڈیجیٹل کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے تمام اقدامات میرٹ پر کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جونیئر کلرک کے روزگار کا عمل بھی اب آن لائن ہو گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومٹ نے ای چالان سسٹم سمیت مختلف ڈیجیٹل اقدامات شروع کیے ہیں جو شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔


