کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نئے ای چالان سسٹم کے پہلے روز صرف 6 گھنٹے کے دوران ٹریفک پولیس نے 2,662 افراد کے خلاف کارروائی کی، جن پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان عائد ہوئے۔
سیٹ بیلٹ نہ پہننا سب سے بڑی خلاف ورزی ثابت ہوئی جس پر 1,535 چالان کاٹے گئے۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر 507 اور اوور اسپیڈنگ پر 419 ڈرائیوروں کو پکڑا گیا۔ دیگر عام خلاف ورزیوں میں ریڈ لائٹ کراس کرنا اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا شامل تھیں۔
نظام کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر پکڑا جا رہا ہے۔


