97

میٹرو ون نیوزاینکرامتیازمیرپرحملہ،قتل میں ملوث 4 ملزمان پکڑے گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میٹرونیوز کے سینئر صحافی امتیاز میرکےقتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار ہوگئے-تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم سے ہے-واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز میر پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم بھی شامل ہے-ملزمان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا-

ٹی وی اینکرامتیازمیر کا قتل سعود آباد تھانےکی حدود میں ہوا-کوشش ہوتی کہ چیزیں واضح ہونےکےبعد مقدمہ درج ہوا-دو وفاقی تحقیقاتی اداروں نےپولیس کےساتھ ملکر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے-پڑوسی ملک سےاس تنظیم اور چار ملزمان کو ہینڈل کیاجارہاتھا-

ملزمان کا بیرون ملک سے تعلق ہے-اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ،آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں سینیئر صحافی امتیاز میر قتل کیس پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی-گزشتہ ماہ امتیاز میر کو کالا بورڈ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا تھا-

امتیاز میر ایک ہفتہ زیر علاج رہے اور خالق حقیقی سے جا ملے، وزیر داخلہ سندھ کےمطابق صحافی امتیاز میر کے قتل میں چار لوگ گرفتار ہوئے ہیں-وفاقی حساس ادارے اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ہے-ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو بیرون ملک سے ہدایت لیتے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں