101

ڈپٹی میئر کراچی کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر ریلی، کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کشمیر پر ایم اے جناح روڈ پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں صوبائی وزیر نجمی عالم، سٹی کونسلرز، کے ایم سی افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ “آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں نے وادی کو جیل بنا دیا ہے۔”

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری نوٹس لینے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق آزادی کی حامی ہے اور ان کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں