کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی میں ‘سینٹر آف ڈیجیٹل فورینزک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی’ (CDFST) کا افتتاح ہو گیا، جو ڈیجیٹل سیکیورٹی اور سائبر کرائمز کے انسداد میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بتایا کہ یہ مرکز جدید تحقیق، تربیت اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہوگا، جہاں سرٹیفیکیٹ، ڈپلومہ اور مستقبل میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔
30 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت میں 32 دفاتر، 23 کلاس رومز، 11 لیبارٹریز اور جدید سیکیورٹی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ یہ مرکز سائبر کرائمز کی تحقیقات اور روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔


