90

پاکستان نے بھارتی سرحد سے ملنے والی فضائی حدود دو روز تک جزوی بند کر دیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نے 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص فضائی راستے متاثر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر حفاظتی احتیاط کے طور پر کیا گیا ہے۔ تجارتی پروازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں