91

کراچی میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، وزیر ناصر شاہ کا کشمیر کی آزادی کا عزم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی، جو پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ سے شروع ہو کر مزار قائد پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ “بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز اٹھائی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہوگا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے سندھ اور کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر معذرت کی اور تمام ترقیاتی اداروں کے باہمی تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں