کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مورو میر بحر ٹاؤن میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین علی اکبر کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں اراکین کونسل، محکمہ جاتی افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں چیئرمین علی اکبر نے کہا کہ 78 سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ “کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”
میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال نے کہا کہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور پاکستان کی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ برقرار رہے گی۔


