102

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں منتقل

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس اب چار رکنی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی، جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس شامل ہیں۔

یہ کیس اس سے قبل سنگل بینچ میں زیر سماعت تھا، جو جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے اسپیشل ڈویژن بینچ میں شمولیت کے بعد منتقل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں