کریکس ایریا(ایچ آراین ڈبلیو) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کرتے ہوئے پاک بحریہ میں 3 جدید 2400 ٹی ہوور کرافٹ شامل کیے۔
یہ ہوور کرافٹ اتھلے پانیوں، ریت کے ٹیلوں اور دلدلی علاقوں میں کام کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیول چیف نے کہا کہ یہ اضافہ پاک بحریہ کے جدید ترین دفاعی وژن کا حصہ ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ “ہم سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کے ہر انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔” انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں انتہائی مضبوط ہیں۔


