کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) انتظامیہ نے شاہ فیصل ٹاؤن میں مضرِ صحت دودھ فروخت کرنے والی 22 دکانیں سیل کر دیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیموں نے دودھ میں فارملین اور پانی کی ملاوٹ پکڑی۔ سیل ہونے والی دکانوں میں کراچی ڈیری، پاک اسلام ڈیری، شان راجپوت، اذلان ڈیری اور مدینہ ڈیری شامل ہیں۔
ناقص دودھ ضائع کر دیا گیا۔ یہ کارروائی کمشنر کراچی کی ہدایت پر جاری مہم کا حصہ ہے۔


