97

سولہ سالہ لڑکی کے اغوا کے بعد ماں کی انصاف کے لیے فریاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی ٹاؤن سے 30 ستمبر کو اغوا ہونے والی سولہ سالہ لڑکی کی ماں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ماں کے مطابق اغواکاروں نے کل رات پھر ان کے گھر پر حملہ کر کے 20 لاکھ روپے کا تاوان مانگا اور دھمکیاں دیں۔ واقعہ کی رپورٹ مددگار 15 اور تھانے میں درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ایف آئی آر نمبر 1352/2025 کے باوجود پولیس نے نہ تو لڑکی کو بازیاب کرایا ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ماں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سرجانی ان سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں