مردان(ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف “سیسہ پلائی ہوئی دیوار” ثابت ہوں گے۔
یونیورسٹیوں اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ طلبہ نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


