میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے شہر میرپورخاص میں ایک خاتون کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں ہی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ایس ایچ او میر خادم تالپور کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایس ایچ او اور خاتون کے میڈیکل نمونے ٹیسٹ کے لیے جمع کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔


