اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق ٹیکس پالیسی یونٹ فعال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نجیب احمد میمن کو دو سالہ کنٹریکٹ پر ٹیکس پالیسی آفس کا پہلا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ یہ نیا ادارہ ٹیکس پالیسی سازی، محصولات کی پیشگوئی اور تحقیقی تجزیے کا کام کرے گا، جبکہ ایف بی آر صرف محصولات کے انتظامی اور وصولی کے امور پر توجہ دے گا۔
آئی ایم ایف کا تکنیکی مشن نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ٹیکس پالیسی آفس کو فعال بنانے میں معاونت کا جائزہ لے گا۔


