86

5 سال بعد پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پانچ سال کے وقفے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی براہ راست پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہو گئی۔

پرواز پی کے 701 تقریباً ڈھائی سو مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر نے الوداع کیا۔ مسافروں کو پی آئی اے کی طرف سے خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔

ترجمان کے مطابقت اب یہ پروازیں ہفتے میں دو دن (منگل اور ہفتہ) چلائی جائیں گی، جبکہ جلد ہی لندن اور برمنگھم کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں