کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا اچانک سندھ سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ ، چیف سیکریٹری کا ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، ڈی جی کالیجز اور انسانی حقوق کے دفاتر کا معائنہ، مختلف دفاتر میں افسران کی غیر حاضری پر چیف سیکریٹری کا اظہارِ برہمی
چیف سیکریٹری سندھ کی ڈی جی کالیجز اور ریجنل ڈائریکٹر کالیجز کراچی اور ڈائریکٹر پرائیویٹ کالیجز کراچی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت، انسانی حقوق کمیشن کے انچارج نظیر احمد خاصخیلی کو معطل کرنے کا حکم، چیف سیکریٹری کی ڈپٹی کمشنر سائوتھ کو اکسپلینیشن نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
چیف سیکریٹری نے غیر حاضر افسران کے دفاتر میں رجسٹر پر انٹری بھی کی
سینئر افسران کی غیر حاضری ناقابلِ برداشت ہے، چیف سیکریٹری سندھ
دفاتر میں صبح 9:40 بجے تک کئی افسران غیر حاضر پائے گئے.
چیف سیکریٹری سندھ کی افسران کو وقت کی پابندی کی سختی سے ہدایت


