78

حیدری مارکیٹ میں دو گروپوں میں تصادم، چارافراد زخمی، مارکیٹ بند

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) حیدری مارکیٹ میں مارکیٹ انتظامیہ اور کچھ افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد تاجر برادری نے احتجاجاً مارکیٹ بند کردی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں