82

پاکستان کے خلاف افغان طالبان اور بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان اور بھارت سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان کے مطابق یہ اکاؤنٹس دسمبر 2022 کی پرانی ویڈیوز کو حالیہ واقعات کے طور پر پیش کر کے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔ ان جعلی مواد کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت، افغان پروپیگنڈا مشین کا سب سے بڑا سہولت کار بن کر پاکستان دشمن سازشوں میں ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں