کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے زیر اہتمام کاروباری سہولت اور ایف بی آر اصلاحات پر ہونے والے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں کی قیادت میں نجی شعبے کے وفد نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور سینئر حکام کے ساتھ مشاورت کی۔ اجلاس میں ای-انوئسنگ کے نفاذ، ٹیکس قوانین کی وضاحت اور کاروباری تعمیل کے طریقہ کار میں آسانی جیسے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ایس آئی ایف سی کے ذریعے 100 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف اور پائیدار معاشی استحکام کے حصول کا عزم دہرایا۔


