76

علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حالانکہ ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری تھا۔ اس پر عدالت نے یہ اقدام کیا۔

عدالت نے 11 ملزمان میں سے علیمہ خان سمیت تمام کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں