91

پانچویں روز مسلسل کمی، سونا 4 لاکھ 31 ہزار روپے فی تولہ رہ گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے گر کر 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے رہ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں