اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو مزید 0.22 فیصد بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں پیاز (فی کلو 5 روپے 81 پیسے)، چینی (3 روپے 77 پیسے)، لہسن (3 روپے 84 پیسے) اور ٹماٹر (92 پیسے) شامل ہیں۔ مٹن، تازہ دودھ اور دال مسور بھی مہنگی ہوئیں۔
تاہم 6 اشیاء سستی ہوئیں جن میں چکن (فی کلو 8 روپے 24 پیسے) اور ایل پی جی سلنڈر (3 روپے 78 پیسے) شامل ہیں، جبکہ 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


