جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جامعہ کراچی کی پھرتیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا معاملہ
جامعہ کراچی نے درخواست کی فوری سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے فریقین کودرخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر نوٹس جاری کردیے، کیس کیا ہے مسئلہ کیا ہے؟ جسٹس آغا فیصل

ڈگری کا مسئلہ ہے،عدالت نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے،کیس فوری سنا جائے، سرمد ہانی وکیل جامعہ کراچی

جب سماعت ہوگی تو دیکھ لیں گے، جسٹس آغا فیصل

عدالت نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے

عدالت نے جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے

عدالت نے پیمرا کو ان فیئر مینز کمیٹی سے متعلق خبروں سے بھی روک رکھا ہے

عدالت نے ایف آئی اے کو ڈگری سے متعلق تحقیقات سے بھی روک رکھا ہے

عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں