کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی کنسلٹنسی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کے ڈی اے نے عاطف نظر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو 11 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے دیے۔
شکایات میں انکشاف ہوا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 70 کروڑ سے بڑھا کر 38 کروڑ 10 لاکھ روپے کر دی گئی، جبکہ منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر منصوبہ بندی جام خان شورو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو “ان ہاؤس کنسلٹنٹ” قرار دینا قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


