کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایک شہری سنی کمار کے بینک اکاؤنٹ سے ڈپلیکیٹ سم کارڈ کے ذریعے 85 لاکھ روپے کی غیرقانونی نکاسی کا بڑا سائبر فراڈ سامنے آیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مطابق حیدرآباد میں بغیر بائیو میٹرک تصدیق کے جاری کی گئی ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے ایک ہی رات میں 100 سے زائد لین دین کے ذریعے یہ رقم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔
بینک اور موبائل کمپنی کی جانب سے مکمل تعاون نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند سائبر فنانشل فراڈ تھا، جس میں بینک نے ریڈ فلیگ الرٹس کے باوجود متعدد بڑی لین دین کی اجازت دی۔


