کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سٹی پولیس کے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم تنظیم ‘زینبیون بریگیڈ’ کے دو ٹارگٹ کلرز اسرار گلگتی اور معصوم رضا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتاری کے دوران دو پستول، دو دستی بم اور ایک ٹارگٹ لسٹ برآمد ہوئی۔ ملزمان نے قاری انس اور قاری عبدالرحمن کے قبائل کا اعتراف کیا ہے۔
انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پڑوسی ملک میں مقیم ہے اور تنظیم کا سربراہ بھی وہیں رہتا ہے۔ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی مالی معاونت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔


