119

قومی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی، صوبائی ثقافتی ورثے کی عکاسی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پاکستان نے قومی پاسپورٹ کے اندرونی ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت داخلہ سے اندرونی صفحات کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کرنے کی اجازت حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق نئے پاسپورٹس میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل کی جائیں گی، جبکہ پاسپورٹ کا بیرونی رنگ تبدیل نہیں ہوگا۔ یہ اقدام پاسپورٹ سسٹم میں جدت اور ہم آہنگی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں