فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن ایجنسی کے اہلکاروں نے محکمہ صحت کے دو ملزمان کو 70 ہزار روپے کی رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔
ملزمان محمد شہباز اور تصاور علی نے جناح ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں ایک کلینک کو ڈی سیل کرنے کے نام پر رشوت وصول کی۔ یہ دونوں فرنٹ مین ڈاکٹر ہدیٰ کے لیے رقم جمع کروا رہے تھے۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزمان کو رشوت کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔


